طلبہ کی زندگی کا اولین مقصد علم حاصل کرنا ہونا چاہیے،عمر اکمل
لاہور (پ ر)طلبہ کی زندگی کا اولین مقصد علم حاصل کرنا ہوناچاہئے تاہم وہ تعمیری اورغیر نصابی سرگرمیوںمیں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان خیالات کا اظہار قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین عمر اکمل نے ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے سترہویں روز”سپورٹس ڈے“کے موقع پرطلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرایگزیکٹو ایڈیٹر روزنامہ” دنیا“ سلمان غنی اورقومی ویمن ہاکی ٹیم کی سابق کپتان نرگس خان بھی موجود تھیںعمر اکمل نے کہا کہ آج مجھے یہاں آکر بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے مجھے بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا اور اپنے بڑے بھائی کامران اکمل کو کھیلتے دیکھ کر میرا بھی دل چاہتاتھا کہ میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کروں پاکستان کیلئے کھیلنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے سلمان غنی نے کہا کہ یہاں موجود بچوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر یہ بات میں پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی محفوظ اور مضبوط ہے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ پاکستانی عوام بالخصوص بچوں کی نظریاتی تربیت کا ادارہ ہے بعدازاں سوال و جواب کی نشست ہوئی پروگرام کے دوران طلبہ نے اپنے سپورٹس ٹیچر کی رہنمائی میں کراٹے اور جمناسٹک میں اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ پروگرام کے اختتام پر مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے اور سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے