ورلڈکپ کو مدنظر رکھ کر حکمت عملی مرتب کررہے ہیں،معین خان

ورلڈکپ کو مدنظر رکھ کر حکمت عملی مرتب کررہے ہیں،معین خان

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹےم کے منیجر اور چیف سلیکٹر معین خان نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کو مدنظر رکھ کر حکمت عملی مرتب کررہے ہیں،وقاریونس کے ساتھ مشاورت کے بعد میگاایونٹ کیلئے مضبوط سکواڈ تشکیل دیا جائے گا،سری لنکا اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے،تربیتی کیمپ رواں کے آخر میں لگایا جائے گا۔ایک انٹرویو میں معین خان نے کہاکہ پاکستان کرکٹ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے ،چیئرمین پی سی بی کے اقدامات کے باعث پاکستان کرکٹ بہتری کی جانب گامزن ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے باعث پاکستانی میدان ویران ہیں جو کسی صدمے سے کم نہیں لیکن جلد وہ وقت بھی آئے گا جب ان میدانوں پر غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی شائقین دیکھ سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کی تمام تر توجہ ورلڈکپ پر مرکوز ہے ۔

اور ورلڈکپ کو مدنظر رکھ کر حکمت عملی مرتب کررہے ہیں۔ معین خان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی اپنے دوروزہ اجلاس میں ورکنگ پلان کو حتمی شکل دے کر اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی،وقاریونس کی رائے کو اہمیت دی جائے گی اور ان کے تجربے اور رائے کو مدنظر رکھ کر میگا ایونٹ کیلئے مضبوط سکواڈ تشکیل دیا جائے گا ۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے، دونوں سیریز میں کامیابی سے ورلڈکپ میں فاتحانہ انداز میں داخل ہونے کا موقع مل سکے گا ،سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے رمضان المبار ک کے باعث تربیتی کیمپ رواں کے آخر میں لگایا جائے گا۔معین خان نے کہاکہ وہ آزادنہ طور پر کام کررہے ہیں ،ان کے کام میں چیئرمین سمیت کسی کی کوئی مداخلت نہیں ، وقاریونس اور میری ذمہ داریاں الگ الگ ہیں ، ہم بہتر ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھیں گے ، مقصد پاکستان کی کامیابی ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -