ورلڈ کپ فٹ بال کا سیمی فائنل مرحلہ منگل کو شروع ہوگا
ساؤپالو (اے این این )برازیل میں کھیلے جانے والے فٹ بال کے عالمی کپ میں آج اتوار اور کل پیر کو ٹیموں کے آرام کا دن ہے جبکہ منگل کو ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل برازیل اور جرمنی کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا ۔ فٹ بال کا عالمی کپ اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے ۔ 9جولائی کو ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جبکہ 10 اور 11جولائی کو ٹیموں کے آرام کا دن ہوگا ۔ 12جولائی کو تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے میچ کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 13جولائی کو کھیلا جائے گا ۔ خیال رہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز 12جون سے ہوا تھا جس میں اسپین کی ٹیم نے اپنے اعزاز کادفاع کرنا تھا لیکن وہ ورلڈ کپ کے پہلے ہی مرحلے میں باہر ہوگئی ۔ فٹ بال کے ماہرین کا کہناہے کہ پہلے میچ میں برازیل اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ ان کا کہناہے کہ برازیل کے سٹار کھلاڑی نیمار کیے رخمی ہونے کے بعد بزایل کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اس کا نقصان اسے سیمی فائنل میں اٹھانا پڑاسکتا ہے ۔