امن و امان برقرار رکھنا حکومت کا فرض منصبی ہے،کامران مائیکل

امن و امان برقرار رکھنا حکومت کا فرض منصبی ہے،کامران مائیکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ امن وامان برقرار رکھنا اور معاشی صورتحال کوبہتر بناناحکومت کافرض منصبی ہے ، اس ضمن میں کوئی رکاوٹ یاسازش برداشت نہیں کی جائے گی۔ دہشت گردی ،بدامنی اوربدعنوانی کے سدباب کیلئے آئین کی روسے جوضروری ہواوہ کیا جائے گاآئین کے آرٹیکل245کے تحت فوج سول انتظامیہ کی مددکیلئے کاروائی کرسکتی ہے انقلاب اورلانگ مارچ کاڈھول بجانے والی تانگہ پارٹیوں کوحالات کی سنگینی کاادراک اور عوام کودرپیش مشکلات کا احساس تک نہیں ہے حکومت ہروقت مقبول فیصلے نہیں کرسکتی ،بسااوقات سخت فیصلہ کرناازبس ضروری ہوجاتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ قوم کی دعاﺅں اوروفاﺅںسے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے امکانات واضح ہوتے جارہے ہیںآئی ڈی پیزہمارے مہمان ہیں ،ان کی میزبانی اوربحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے پاکستان کی سا لمیت اورقومی مفادات کی قیمت پرسیاست کرناہرگز جائزنہیں ہے جوپارٹیاں انتخابی سیاست میں دلچسپی اوراسمبلیوں میں نمائندگی نہیں رکھتیں انہیں انتخابی نظام پرتنقیدکرنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدہ ہے ،اپوزیشن پارٹیاں بھی اپنی اپنی مثبت تجاویز دیں ان پرغورکیا جائے گا پاکستان میںپائیدارامن کا قیام اورسیاسی استحکام کاراستہ سیاسی قیادت کے مابین اتحادویکجہتی سے ہوکرجاتا ہے عوام نے نفاق پسند سیاسی قیادت کے ایجنڈے کو مسترد کردیاحکومت کی اپنی آئینی مدت پوری ہونے سے یقیناجمہوریت اورمعیشت مضبوط ہوگی ۔