بھارتی وزاءپر فٹ بال کاجنون،وزیراعظم کے احکامات نظرانداز کرگئے

بھارتی وزاءپر فٹ بال کاجنون،وزیراعظم کے احکامات نظرانداز کرگئے

  

ممبئی (آن لائن) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنے وزرا اور پارٹی کے لوگوں سے فضول خرچی روکنے کی بات کہہ رہے ہیں، لیکن ان کی بات کااثر ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ گوا کے دو وزیر اور چار رکن اسمبلی مودی کے ہدایات کو نظر انداز کرکے فٹ بال ورلڈ کپ دیکھنے برازیل روانہ ہو گئے۔ یہ لوگ فرانس اور جرمنی کے کوارٹر فائنل کے علاوہ دونوں سیمی فائنل میچز بھی دیکھیں گے۔ اس سے پہلے جب ان ممبران اسمبلی کے اس ’اسٹڈی ٹور‘ پر برازیل جانے کی خبر آئی تھی تو لوگوں نے اس کی سختی سے مخالفت کی تھی۔ مخالفت کے بعد کہا گیا تھا کہ یہ لوگ اپنے اخراجات پر برازیل گئے ہیں۔ تاہم ذرائع کے مطابق، فی الحال ان کا ٹکٹ سرکاری پیسے پر ہی کیا گیا ہے۔برازیل کے لئے پرواز کرنے والوں میں گوا کے پاور منسٹر ملند نائک، فشریزمنسٹر اوےرٹےنو پھرٹےڈو، ممبر اسمبلی بنجامن سلوا، گلین ٹکلو، مائیکل لوبو اور کارلوس المڈا شامل ہیں۔ وفد میں کھلاڑی، وزیر کھیل یا وزارت کھیل سے منسلک کوئی اہلکار شامل نہیں ہے۔   

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -