آئی سی سی نے ویمن چیمپئن شپ کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے ویمن چیمپئن شپ کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا

  

دبئی (آئی این پی) آئی سی سی نے ویمن چیمپئن شپ کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا، 7 راﺅنڈز پر مشتمل پروگرام کی ٹاپ 4 ٹیمیں ورلڈ کپ 2017ءکیلئے کوالیفائی کرجائیں گی۔دبئی سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ اگست سے شروع ہوگی، جس کے دوران 8 ٹاپ ٹیمیں حریف بنیں گی، تمام ٹیمیں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر باہمی سیریز کھیلیں گی، جو 2014ءسے 2016ءکے دوران منعقد کی جائیں گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تمام سیریز 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل ہونگی، پروگرام کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں 2017ءورلڈ کپ تک رسائی حاصل کرجائیں گی جبکہ باقی 4 ٹیمیں کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیلیں گی۔پاکستان اپنی پہلی سیریز آسٹریلیا سے کھیلے گا، جس کیلئے گرین شرٹس کو کینگروز کے دیس کا رخ کرنا ہوگا، دوسری اور تیسری سیریز کیلئے پاکستان سری لنکا اور جنوبی افریقا کی میزبانی کرے گا جبکہ انگلینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ سے بھی پاکستان باہمی سیریز کھیلے گا۔آئی سی سی نے خواتین ٹیموں کی درجہ بندی بھی جاری کردی جس میں پاکستان کی آٹھویں پوزیشن ہے، آسٹریلیا پہلے، ویسٹ انڈیز دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے، روایتی حریف بھارت کی ساتویں پوزیشن ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -