لیو ونسنٹ کی جانب سے میچ فکسنگ کے اعتراف کے بعد کھیل کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، آئی سی سی

لیو ونسنٹ کی جانب سے میچ فکسنگ کے اعتراف کے بعد کھیل کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، ...

  

دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تسلیم کیا ہے کہ کیوی بلے باز لیو ونسنٹ کی جانب سے میچ فکسنگ کے اعتراف کے بعد کھیل کی ساکھ متاثر ہوئی ہے ۔آئی سی سی کے نئے چیئرمین این سری نواسن نے ایک بیان میں کہا کہ کیوی بلے باز لیو ونسنٹ کی جانب سے میچ فکسنگ کے اعتراف کے بعد کھیل کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ میچ فکسنگ کے الزامات سے کرکٹ کے کھیل پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں جنہیں ختم کرنے میں بڑا وقت لگے گا ۔انہوں نے کہاکہ آئی سی سی کے انسدادبدعنوانی یونٹ کو مزید فعال بنایا جائے گا ۔

 تاکہ کھیل کی شفافیت کو برقراررکھا جائے ،اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں بعض ترامیم کا ارادہ ہے ۔سری نواسن نے کہاکہ آئی سی سی کھیل کی ساکھ پر کسی صورت حرف نہیں آنے دے گی اور کرکٹ میں کرپشن کا خاتمہ کیا جائےگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -