برطانیہ :دہشت گردی کاخطرہ ، ائیر پورٹس پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی

برطانیہ :دہشت گردی کاخطرہ ، ائیر پورٹس پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی

  

                                        لندن(بیورورپورٹ) دہشت گردی کے خطروںکے پیش نظر برطانوی ائیر پورٹس پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی جس کے متعلق رہنماو¿ں کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اس انتباہ کے بعد یہ درست رد عمل ہے کہ انتہا پسند اسلامی گروپ حملوں کیلئے نئے دھماکہ خیز مواد استعمال کر سکتے ہیں حکام نے نئے سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائی ہیں برطانیہ کا دہشتگردی کے خطرے سے متعلق لیول تیسرے سب سے بڑے گریڈ کے ساتھ بدستور قائم ہے نائب وزیر اعظم نک کلیگ اور وزیر ٹرانسپورٹ پیٹرک میک لوفلن یورپین گرمائی چھٹیوں کے سیزن کے آغاز پر ٹیلی ویڑن پر مسافروں کو یقین دہانی کرانے کیلئے نمودار ہوئے۔ کلیگ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ ہم معمول کے مطابق اپنے امریکی ساتھیوں اور دنیا بھر میں دیگر ملکوں کے ساتھ کام جاری رکھیں تاکہ نئے خطرات کا پتہ چلایا جا سکے اور پھر دنیا بھر میں ائیر پورٹس پر جوابی اقدامات پر عملدر آمد کیا جائے میکلافلن نے بتایا کہ مجھے امید ہے کہ نئے سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے کوئی نمایاں تاخیر نہیں ہو گی ہوا بازی سیکورٹی کے ایک ماہر فلپ باو¿م نے بتایا کہ مسافروں کی متوقع طور پر تلاشی کے عمل میں اضافہ کیا جائے گا اور ان سے تلاشی کیلئے جوتے اتارنے کا کہا جا سکتا ہے یہ اقدامات ایسے وقت سامنے آئے جب امریکہ نے بدھ کے روز کہا کہ یورپ اور مشرق وسطیٰ میں جہاں براہ راست امریکی پروازیں چلائی جاتی ہیں کے کچھ ائیر پورٹس پر سیکورٹی میں اضافہ کرنا ہو گا امریکہ میں یہ خدشات پائے جا رہے ہیں کہ انتہا پسند گروپوں نے نیا دھماکہ خیز مواد تیار کر لیا ہے، جس کے ذریعے ائیر پورٹ موجودہ سیکورٹی اقدامات کو ناکارہ بنایا جا سکتا ہے اعلان 4 جولائی کو امریکی یوم آزادی کی تقریبات سے قبل سامنے آیا تاہم امریکی حکام نے یہ نہیں کہا کہ آیا حکام کو کسی مخصوص منصوبہ بندی کا سراغ لگا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -