حکومت کے خلاف کسی اتحاد کی حمایت نہیں کریں گے،عدنان ہنجرائ

حکومت کے خلاف کسی اتحاد کی حمایت نہیں کریں گے،عدنان ہنجرائ

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور ریکارڈ اینڈ ایونٹ کے ڈپٹی سیکرٹری چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف کسی اے پی سی اورکسی اتحاد کی حمایت نہیں کریں گے اور جمہوریت کے استحکام اور بالا دستی کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے مگر حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ ایسی پالیسیاں مرتب کرے کہ جس سے عوام کو ریلیف مل سکے مگر افسو س رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ اپنے عروج پر ہے ۔مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے اشیاءخورد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور حکومت کے کانو پر جوں نہیں رینگتی لہذا حکومت خود بھی غور فکر کریںعمران خان کا لانگ مارچ 14 اگست سمجھ سے بالا تر ہے اس وقت پاکستان کسی لونگ مارچ کامتحمل نہیں ہو سکتا۔ کیوں کہ اس وت ہماری افواج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب غضب کر رہی ہے لہذا اس وقت تمام سیاسی اور مذہبی تنظمیں ایک پیچ پر آجائے اور مل کر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں پیپلز پارٹی ہر اس اقدام کی مخالفت کریں گی جس سے جمہوریت کو نقصان ہوں اور کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی جس سے عوامی مینڈیٹ کا احترام ختم ہوں۔ پیپلزپارتی ہر جماعت کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے ہم چاہتے ہے کہ نواز حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریں اور احسن طریقے سے اقتدار دوسری جماعتوں کو الیکشن کے ذریعے منتقل ہوں بلاول عید کے بعد عوامی اجتماعوں سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے جس سے کا رکن متحرک اور فعال ہوں گے پیپلز پارٹی جمہوریت پسند جماعت ہے اور وہ جمہوری روایات کو اہمیت دیتی ہے ہم ہر اس طریقے کے مخالف ہے جس سے جمہوریت کو نہ قابل تلافی نقصان ہوں۔جو لوگ سمجھ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے اہمکو کی جنت میں رہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی عید کے بعدتنظیم سازی کریں گی اوردوبارہ 1970 والی پارٹی بن کر ابھرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -