جنوبی افریقااور سری لنکا کے درمیان ایک روز سیریز آج سے شروع ہوگی

جنوبی افریقااور سری لنکا کے درمیان ایک روز سیریز آج سے شروع ہوگی

  

کولمبو (آن لائن) جنوبی افریقااور سری لنکا کے درمیان ایک روز سیریز آج (اتوار سے) شروع ہورہی ہے۔ مہمان ٹیم کے لیے سب سے زیادہ فکر مندی کی بات اسٹار آل راﺅنڈر جیک کیلس کی دستیابی ہے۔ وہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ ٹیم کا طبی عملہ اس بات کو جانچنے میں مصروف ہے کہ آیا وہ فوری علاج کی مدد سے سیری کیلیے فٹ ہوسکتے ہیں یا نہیں، انہیں سری لنکا پریذیڈنٹ الیون کے خلاف پریکٹس ونڈے میچ سے آخری لمحات میں ڈراپ کیا گیا تھا۔ پروٹیز نے یہ میچ ہاشم آملہ کی سنچری کی مدد سے جیت لیا تھا۔   

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -