مصباح ‘حفیظ، یونس خان، سعید اجمل اور عمر گل کے پوفیشنل ٹیکس پر تحفظات

مصباح ‘حفیظ، یونس خان، سعید اجمل اور عمر گل کے پوفیشنل ٹیکس پر تحفظات

  

لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ کے اہم کھلاڑیوں مصباح الحق، محمد حفیظ، یونس خان، سعید اجمل اور عمر گل نے اپنی تنخواہوں پر فروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی پر تحفظات کی وجہ سے اب تک سینٹرل معاہدوں پر دستخط نہیں کیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ اظہر علی، عبدالرحمان اور وہاب ریاض بھی سینٹرل معاہدوں پر دستخط کرنے نہیں آئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے مئی میں چار درجوں پر مشتمل سینٹرل معاہدوں کا اعلان کرتے ہوئے اس میں شامل تمام اکتیس کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا تھا۔پی سی بی 2009 کے بعد سے کھلاڑیوں کے اکاو¿نٹ سے 25 فیصد تناسب سے پروفیشنل ٹیکس کاٹ رہی ہے جس پر کھلاڑی ناخوش لگتے ہیں۔یہ کھلاڑی ماضی کی طرح سات فیصد تناسب سےٹیکسوں کی کٹوتی کے لیے پی سی بی سے مذاکرات کر رہے ہیں اور انہوں نے بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹیکسوں کی چھوٹ کے لیے حکومت اور ایف بی آر سے بات چیت کرے۔کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ حکومت ان سے ڈاکٹر وںیا پھر انجینئرز کی طرح پروفیشنل ٹیکس وصول نہ کرے۔ان کا موقف ہے کہ کھلاڑیوں کے کھیلنے کی عمر دس یا پندرہ سال ہوتی ہے جبکہ ڈاکٹر ، انجینئراور دوسرے پروفیشنلز ساٹھ یا اس سے زائد عمر تک کام کرتے رہتے ہیں۔'ان کے دفاتر اور دوسرے ہیڈز ہوتے ہیں جن کی مد میں کثیر اخراجات ظاہر کیے جا سکتے ہیں اس کے برعکس ہمارے معاملے میں نیٹ تنخواہ پر ٹیکس کاٹا جا رہا ہے'۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم مستقبل قریب میں بڑے اہم عالمی مقابلوں کی تیاری کر رہی ہے اور اس طرح کے مسائل ان کے مورال پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔پی سی بی اور حکومت کو چاہیئے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے تاکہ کھلاڑی مستقبل میں سری لنکا، نیو زی لینڈ ، آسٹریلیا کے خلاف دوروں اور پھر ورلڈ کپ پر بھرپور توجہ دے سکیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کے لیے فتوحات پر بونس اور کچھ دوسری مراعات بھی ختم کر دی ہیں، تاہم کھلاڑی ان مراعات کے ختم ہونے سے کہیں زیادہ پروفیشنل ٹیکس پر فر مند نظر آتے ہیں۔جن کھلاڑیوں نے ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے معاہدوں پر دستخط کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے ان میں شاہد آفریدی، عمر اکمل، احمد شہزاد، اسد شفیق، بلاول بھٹی، سرفراز احمد، شان مسعود، خرم منظور، حارث سہیل، محمد طلحہ، جنید خان، شرجیل خان، شعیب مقصود، عمر امین، احسان عادل، رضا حسن، ناصر جمشید اور فواد عالم شامل ہیں۔ذوالفقار بابر اور محمد عرفان عمرے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں جس کی وجہ سے ان کا موقف سامنے نہیں آ سکا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -