پاکستان ابھی تک ضیاء مارشل لاء کے اثرات سے نہیں سنبھل سکا،عابد صدیقی

پاکستان ابھی تک ضیاء مارشل لاء کے اثرات سے نہیں سنبھل سکا،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان ابھی تک ضیاء الحق کے مار شل لاء کے اثرات سے سنبھل نہیں سکا اور آج بھی ہمیں اس مارشل لاء کی بڑی قیمت ادا کرنی پڑر ہی ہے ،اگر ضیاء الحق مارشل لاء نہ لگاتے تو آج ملک میں جمہوری نظام مضبوط ہوتا انہوں نے کہاکہ ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی تو دے دی گئی لیکن وہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔،ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک و قوم کے مفادمیں جو اقدامات کئے اس سے آج بھی عوام فائدہ اٹھارہے ہیں ،جتنی ترقی پاکستان نے ذوالفقارعلی بھٹو کے دور میں کی ہے اتنی ترقی کسی کے دور میں نہیں ہوئی ،ذوالفقارعلی بھٹو عظیم سیاستدان تھے ،انہوں نے مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرکے سنہری کارنامہ انجام دیا اور اسلام دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملا دئیے،اسی طرح بے نظیر بھٹو نے ملک کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے اور آصف علی زرداری نے جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کے لئے تاریخی کارنانہ انجام دیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -