دہشتگردوں کی حمایت کرنےوالی جماعتوں پر پابندی لگائی جائے،معصوم نقوی

دہشتگردوں کی حمایت کرنےوالی جماعتوں پر پابندی لگائی جائے،معصوم نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیرسید محمد معصوم حسین نقوی نے طالبان دہشت گردوں کی حمایت کرنے والی جماعتوں پر پابند ی اور رہنماﺅں کے خلاف غداری کے مقدمات کے اندراج کا مطالبہ کیا ہے یہ مطالبہ انہوں نے جامع مسجد نوری ریلوے اسٹیشن میں جے یو پی نیازی پنجاب کے زیراہتمام حمایت ضرب عضب کانفرنس سے خطاب میں کیا کانفرنس سے پیر عثمان نوری، پیر غلام رسول اویسی،ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیر اختر رسول قادری، مفتی لیاقت صدیقی،مولانا عبدالخبیرآزاد، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی،چودھری عامر صدیق، نذیر احمد جنجوعہ،پیر سیف الرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا پیر معصوم نقوی نے کہا کہ کچھ علماءنے پہلے طالبان سے مذاکرات کے نام پر قوم سے مذاق کیا انہیں تحفظ فراہم کرکے بھاگنے میں مدد دی ۔جبکہ اشتعال انگیز تقریروں کے ذریعے دہشت گردوں کی مدد اور فوج کے خلاف نفر ت پھیلانے پر ان مذہبی رہنماﺅں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ آٹھ ماہ کے فضول مذاکراتی عمل سے کچھ حاصل نہیں ہوسکا تو الٹا طالبان مزید دھماکوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں جے یو پی کے سربراہ نے کہا کہ فوج اورسول قیمتی جانوں کا قصاص جماعت اسلامی اور جمعیت علما اسلام( س) کی قیادت سے لینا چاہیے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ انتخابات کے ذریعے انصاف فراہم کرنے اور اسلام ک نفاذ کی بات کرنے والی جماعتوں کے منہ سے طالبان خارجیوں کے نام اچھے نہیں لگتے انہوں نے کہا کہ طالبان پاکستان کے لئے نحوست بن کر آئے ، غنڈوں اور جرائم پیشہ عناصر پر مشتمل نجی عسکری جتھوں نے اسلام کے امن پسند چہرے کو داغدار کرنے کی سازشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن قوم کے دل کی آواز ہے۔ ضرب عضب آپریشن سے پوری قوم خوش ہے۔ تکلیف صرف اندرونی اور بیرونی ملک دشمنو ں کو ہے۔ جن میں امریکہ، اسرائیل ، بھارت اور خارجی شامل ہیں۔مگر اب بہادر افواج پاکستان طالبان دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے چھوڑیں گی۔ُپیر عثمان نوری نے کہا کہ رمضان المبارک نے انسان کو اپنی اخروی زندگی کے لئے بہت کچھ سامان فراہم کیا ہے۔ ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنہا ہوچکے ہیں۔ کوئی پاکستانی ان کی حمایت نہیں کرسکتا۔