رمضان پیکج غریبوں کے لئے بے سود ثابت ہوا،ناصر رمضان

رمضان پیکج غریبوں کے لئے بے سود ثابت ہوا،ناصر رمضان

  

لاہور (پ ر )مسلم لیگ(ق) لاہور کے ترجمان و سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے مسلم لیگ ہاﺅس میں لاہور کے تنظیمی اجلاس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اربوں روپے کے پیکج کا اعلان غریب عوام کے لیے بے سود ثابت ہوا ہے۔ رمضان بازار میں مہنگی سبزیاں اور پھل انتظامیہ کی نہ اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے پنجاب حکومت نے پہلے سستی روٹی کے نام پرکروڑ روپے ضائع کیئے ۔

اور اب سستے رمضان بازاروں کے نام پر عوام سے کھلا مذاق ہو رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی عدم توجہ کے باعث یوٹیلی سٹورز پر چینی دالوں سمیت اہم اشیاءانتہائی ناقص بھجوائی جانے لگی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -