حکومت گیس کی قیمت میں13فیصد اضافے کا فیصلہ واپس لے،اعجاز چودھری

حکومت گیس کی قیمت میں13فیصد اضافے کا فیصلہ واپس لے،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری ،جنر ل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گیس کی قیمتوں میں تیرہ فیصد اضافہ کرنے کی منظوری قابل مذمت ہے رمضان المبارک میں حکمرانوں نے غریب عوام پر ڈرون حملے کرنے کا سلسلہ بند نہیں کیا ، یہ ظالمانہ فیصلہ فوری واپس لے انہوں نے کہاکہ پہلے ہی غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ، اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام سے کھلی دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ بعدازاں صوبائی صدر اعجازاحمدچوہدری نے حافظ آباد میں پیش آنے والے المناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، بااثر افراد کی طرف سے دوسالہ معصوم بچے کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ حکمرانوں کے منہ پرطمانچہ ہے ،اس المناک واقع سے ہر پاکستانی کا دل دہل کے رہ گیا ہے ، پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے۔ اور اس واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے پنجاب میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -