شیخ رشید لاہور آکر سیاسی افراتفری پھلاتے ہیں،میاں عرفان
لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید لاہورآکر سیاسی افراتفری پیداکرتے ہیں ،طاہر القادری اور عمران خان کا ایجنڈا ہمیشہ سے ایک ہے ،شخ رشید دونوں کو ایک ایجنڈے پر لانے کی کوشش نہ کریں ،طاہر القادری اور عمران خان نے ہمیشہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کی ہیں اور ہمیشہ آمرکا ساتھ دیا ہے ۔،اب پھر دونوں ایک ایجنڈے پر متفق ہیں شیخ رشید اس ایجنڈے پر تو بہت پہلے سے کام کررہے ہیں،وہ آمریت کے دور میں وزارت لینے تو کامیاب ہوگئے مگرا س وزارت کو چلا نہیں سکے پھر انہیں ریلوے کے انجن پربیٹھا دیا گیا ،وہ وزارت ریلوے بھی نہیں چلا سکے،جوسیاستدان ایک وزارت نہ چلا سکے وہ کس طرح ملک میں انقلاب لاسکتا ہے ،یہ ہی حال عمران خان کا ہے وہ ایک صوبہ نہیں چلا سکے اور اب لانگ مارچ کرنے نکلے ہیں،طاہر القادری تو کسی بھی وقت کینڈا چلے جائیں گے،ان کے بارے کوئی رائے دینا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے