ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق مکسد ڈبلر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق مکسد ڈبلر کے سیمی فائنل ...

  

                                          لندن (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ، نوواک جوکووچ اور روجر فیڈرر مینز سنگلز کا فائنل کھیلیں گے۔لندن میں ٹینس سیزن کا تیسرا گرینڈ سلیم جاری ہے ، مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور روسی کھلاڑی دوشوینا نے برطانوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ اعصام اور دوشوینا کی جیت کا سکور چھ تین اور چھ چار رہا۔ مردوں کے سنگلز سیمی فائنل میں راجر فیڈرر نے کینیڈین حریف میلوس راﺅنک کو تین صفر سے پچھاڑ دیا۔ راجر فیڈرر نویں مرتبہ ومبلڈن ٹینس چیمپئن کے فائنل میں پہنچے ہیں جہاں ان کا مقابلہ نوواک جوکووچ سے ہوگا جو بلغاریہ کے دمتروف کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کرنے میں کامیاب ہوئے۔ نوواک جوکووچ کو چھ چار ، تین چھ سات چھ اور سات چھ سے کامیابی حاصل ہوئی۔

 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -