نواز شریف اور چودھری نثا ر علی کے درمیان مفاہمت نہیں ہو سکتی،الطافشاہد

نواز شریف اور چودھری نثا ر علی کے درمیان مفاہمت نہیں ہو سکتی،الطافشاہد

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ حکمران جماعت کابندکسی وقت بھی ٹوٹ سکتا ہے،جولوٹے اقتدارکی ہوس میںاِدھراُدھر سے آئے تھے وہ واپس لوٹ جائیں گے کئی پنچھی اڑان بھرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں حکمران بھائیوں کے آمرانہ مزاج نے ان کی پارٹی کے اندرایک بڑے دھڑے کوباغی بنا دیاناکام لیگ برق رفتاری کے ساتھ اپنے عبرتناک انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کے درمیان اب کسی صورت مفاہمت نہیں ہوسکتی کیونکہ ایک بارمیاں نوازشریف کے دل میں جوبات بیٹھ جائے وہ کبھی نہیں نکلتی جولوگ کانوں کے کچے ہوں وہ کسی کے ساتھ اپنارشتہ مضبوط نہیں بناسکتے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراءکوباہمی حسد کے سبب ایک دوسرے کی شکل دیکھنابھی گوارہ نہیں ہے جوسیاستدان وزراتوں کواپنادین ایمان سمجھتے ہوں وہ پاکستان سے مخلص اورعوام کے ہمدردنہیںہوسکتے حکمران اپنااقتداربچانے کیلئے اپوزیشن قیادت کی منت سماجت پراترآئے ہیںانہوں نے کہاکہ ایک طرف سیاسی قیادت کادھمکایا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف حکمران انہیں مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیںحکمرانوں کے اس ڈبل سٹینڈرڈ نے انہیں عوام کے اعتماد سے محروم کردیاہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف غیرمعمولی مراعات کی آفراور منت سماجت کے باوجوددنیا کاکوئی معاشی طورپرمضبوط ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش نہیں رکھتا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -