بحرروم میں آٹھ سو سے زائد غیر قانونی تارکین ڈوبنے سے بچ گئے

بحرروم میں آٹھ سو سے زائد غیر قانونی تارکین ڈوبنے سے بچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                       روم(این این آئی)اطالوی بحریہ نے کہاہے کہ مالٹا کے قریب سمندر میں کشتیوں پر سوار 834 افراد کو بچالیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اطالوی حکام نے بتایاکہ بچائے جانے والوں میں سے 482 شامی، 177 مصری، 108 فلسطینی، 36 اریٹرین اور31 سوڈانی باشندے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان میں چار حاملہ خواتین اور 30 لاوارث بچے بھی موجود تھے۔ ان تارکین وطن کو جنوبی اطالوی بندرگاہ ریگیو کالابریا لایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان افراد کی طبی حالت ٹھیک ہے۔اس سے قبل اطالوی حکام نے بتایا کہ رواں برس اب تک 64 ہزار تارکین وطن کی ریکارڈ تعداد اٹلی پہنچی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -