انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بدھ سے شروع ہوگا

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بدھ سے شروع ہوگا

  

ناٹنگھم (اے این این )انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بدھ سے شروع ہوگا ۔اس ٹیسٹ میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت مہدرا سنگھ دھونی کریں گے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت السٹرکک کریں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 17سے 21جولائی تک کھیلا جائیگا جبکہ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 27سے 31جولائی تک کھیلا جائے گا ۔ چوتھا ٹیسٹ میچ 7 سے 11اگست تک کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا 5اور آخری ٹیسٹ میچ 15 سے 19اگست تک کھیلا جائے گا ۔ ٹیسٹ میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم ایک روزہ سیریز کی تیاری کے لئے ایک اور پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ یہ پریکٹس میچ 22اگست کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 25 اگست، دوسرا ایک روزہ میچ 27 اگست، تیسرا ایک روزہ میچ 30اگست، چوتھا ایک روزہ میچ 2ستمبر جبکہ سیریز کا آخری اور 5واں ایک روزہ میچ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ ایک روزہ سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹوئنٹی 20میچ 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -