تیارشدہ زیورات کی برآمدات میں 72 فیصد کمی

تیارشدہ زیورات کی برآمدات میں 72 فیصد کمی

  

کراچی(اے این این)جولائی 2013ءسے مئی2014ء کے دوران تیارشدہ زیورات کی برآمدات میں بہتر فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران تیارشدہ زیورات کی برآمدات بہتر فیصد کمی سے تین کروڑ چوبیس لاکھ پچیس ہزار ڈالر رہی۔ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران ایک ارب پندرہ کروڑ ڈالر مالیت کے زیورات برآمد کئے گئے تھے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی دوہزار تیرہ سے مئی دوہزار چودہ کے دوران حجم کے لحاظ سے زیورات کی برآمدات،، اڑسٹھ فیصد اضافے سے دس میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

مزید :

کامرس -