کمرشل بینکوں کی 95فیصد شاخیں آن لائن بینکاری فراہم کر رہی ہیں
کراچی(آن لائن)ملک میں کمپیوٹر ائزڈ بینکنگ کا نظام تیزی سے ترقی پا رہاہے،کمرشل بینکوں کی 95فیصد شاخیں آن لائن بینکاری کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک بھر میں 10ہزار 600 سے زائد بینکوں برانچز صارفین کوآن لائن بینکنگ کی سہولیات مہیا کر رہی ہیں اور رواں سال جنوری تا مارچ اس نظام سے کیے جانے والے سودوں کی مالیت 7ہزار 4سو ارب روپے سے بھی زائد ہے۔اس کے علاوہ ملک میں 8 ہزار سے زائد اے ٹی ایم سے صارفین کے لیے نقد رقم کا حصول بھی ممکن ہورہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آن لائن بینکنگ زیادہ با سہولت اور آسان ہونے کے سبب تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس سے معیشت کو دستاویز کرنے میں بھی بڑی مدد مل رہی ہے ۔