بیروزگاروں کی تعداد میں کمی ہوئی: سپین

بیروزگاروں کی تعداد میں کمی ہوئی: سپین

  

میڈرڈ (اے پی پی) سپین نے کہا ہے کہ جون کے دوران ملک میں بیروزگاروں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی جو معیشت میں بہتری کی جانب واضح اشارہ ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مئی کے اختتام پر ملک میں رجسٹرڈ بیروزگاروں کی تعداد 4.45 ملین تھی جس میں جون کے دوران 1 لاکھ 22 ہزار 6 سو 84 افراد کی کمی واقع ہوئی۔رپورٹ کے مطابق جون کے دوران نئے رجسٹر ہونے والے بیروزگار مئی کے مقابلے میں 16113 کم رہے۔2014 ءکی پہلی سہ ماہی میں سپین میں بیروزگاری کی شرح میں 25.93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 جبکہ 2013 ءکی آخری سہ ماہی میں یہ شر ح 25.73 فیصد رہی تھی۔

مزید :

کامرس -