زرعی ٹیوب ویلز کو متبادل توانائی پر منتقل کرکے لوڈشیڈنگ کم سکتی ہے ‘خواجہ عثمان

زرعی ٹیوب ویلز کو متبادل توانائی پر منتقل کرکے لوڈشیڈنگ کم سکتی ہے ‘خواجہ ...

  

ملتان (اے پی پی)ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدرخواجہ محمد عثمان نے کہاہے کہ زرعی ٹیوب ویلز کو متبادل توانائی پر منتقل کرکے توانائی بحران پر قابو پانے اور کسانوں کواخراجات میں مدد ملیگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں زرعی آبپاشی کےلئے 10لاکھ سے زیادہ ٹیوب ویل استعمال ہورہے ہیں ان میں سے تقریباً چھ لاکھ سے زائد ڈیزل جبکہ ساڑھے تین لاکھ سے زائد بجلی سے چلتے ہیں ۔خواجہ عثمان نے کہاکہ ان ٹیوب ویلز کےلئے شمسی توانائی ایک بہترین متبادل ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ زرعی مقاصد کےلئے استعمال ہونےوالی بجلی کےلئے دی جانے والی سبسڈی کوسولر انرجی ٹیوب ویل لگانے کےلئے استعمال کرے ۔ اس سے نہ صرف کسانوں کو بجلی کے بلز سے ہمیشہ کےلئے چھٹکارا دلانے بلکہ ملکی معیشت پر بڑھنے والا بوجھ ہلکاہوجائیگا ۔

مزید :

کامرس -