آلو کی قلت پوری کرنے کےلئے بھارت سے روزانہ 2ہزار ٹن پاکستان در آمد

آلو کی قلت پوری کرنے کےلئے بھارت سے روزانہ 2ہزار ٹن پاکستان در آمد

  

امر تسر (آئی این پی ) پاکستان میں آلو کی قلت پوری کرنے کے لئے روزانہ 2ہزار ٹن آلو پاکستان در آمد کیا جاتا ہے۔ بھارتی نیوز ایجنسی ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق امر تسر سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں نے بتایا ہے کہ پاکستان کے کئی شہروں میں اس وقت آلو کی انتہائی قلت پائی جاتی ہے جس کے باعث اٹاری واہگہ کے ذریعے پاکستان کو روزانہ کی بنیاد پر 15سو سے 2000 ٹن آلو بر آمد کئے جا رہے ہیں جس کے لئے پاکستانی حکومت نے ڈیوٹی کی چھوٹ دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 70 سے 80 ٹرک روزانہ پاکستان بھیجے جاتے ہیں۔ بھارتی آلو برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں سال آلوﺅں کی انتہائی قلت ہے اور ژالہ باری اور سخت ٹھنڈ کے باعث آلوﺅں کی فصل سردیوں میں مکمل تباہ ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ایک سال کے وقفے کے بعد آلو کی بر آمد کا آرڈر دیا گیا۔ بھارتی پنجاب اور ہریانہ میں آلو کی قیمت 25سے 30روپے ہے جبکہ پاکستان میں یہ 100روپے سے زیادہ میں فروخت ہو رہا ہے۔

مزید :

کامرس -