بیرون ممالک سے سونے کی خریداری میں 43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

بیرون ممالک سے سونے کی خریداری میں 43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

  

اسلام آباد(این این آئی)حکومت کی جانب سے درآمد پر پابندی کے باعث گذشتہ مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران بیرون ممالک سے سونے کی خریداری میں 43فیصد کمی دیکھی گئی۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق گذشتہ مالی سال مئی تک سترہ کروڑ 29 لاکھ ڈالر مالیت کا چار ہزار ایک سو ستتر کلوگرام سونا درآمد کیا گیا، جبکہ مالی سال دو ہزار بارہ تیرہ میں اس دوران تیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کا پانچ ہزار سات سو چالیس کلوگرام سونا درآمد کیا گیا تھا، واضح رہے حکومت نے سونے کی بڑھتی اسمگلنگ کے باعث اس کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی، جس سے درآمد میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

مزید :

کامرس -