ترک دفاعی کمپنیوں نے رواں سال ایک ارب ڈالر کی مصنوعات بر آمد کیں

ترک دفاعی کمپنیوں نے رواں سال ایک ارب ڈالر کی مصنوعات بر آمد کیں

  

انقرہ (این این آئی) ترک دفاعی کمپنیوں نے رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ایک ارب ڈالر کی مصنوعات بر آمد کیں۔ٹرکش ایکسپورٹ اسمبلی کی جانب سے جاری رپورٹ کیمطابق 2014کے پہلے چھ ماہ کے دوران ملکی دفاعی کمپنیوں کی برآمدات میں 14فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کیمطابق گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران برآمدات کی شرح 681ملین ڈالر تھی جو کہ 2014کے پہے چھ ماہ کے دوران بڑھ کر 779ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ترک دفاعی مصنوعات کیلئے امریکہ سب سے بڑا ایکسپورٹ مارکیٹ بن گیا۔گزشتہ سال کی نسبت رواں سال امریکہ کو تر دفاعی مصنوعات میں26فید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ ترکی نے یو اے ای کو 59ملین ڈالر اور اٹلی کو 49ملین ڈالر کی دفاعی مصنوعات برآمد کیں ۔

مزید :

کامرس -