رمضان المبارک میں مذہبی اشیاءکی خرید و فروخت میں اضافہ

رمضان المبارک میں مذہبی اشیاءکی خرید و فروخت میں اضافہ

  

کراچی(این این آئی)رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ملک بھر میں عام اشیا کے ساتھ ساتھ کچھ خاص اشیا کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ دیکھا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق قرآن پاک، تسبیح ، ٹوپی اور جا نماز کی خریداری میں اضافہ دیکھا گیامسلمان ایک دوسرے کو دینی کتب اور قرآن پاک کا تحفہ دیتے ہیں اور اپنے پیاروں کے ایصال ِ ثواب کےلئے قرآن پاک مساجد کو ہدیہ کرتے ہیں ۔مختلف شہروں کے بازاروں میں، جانماز کی دکانوں پر بھی رش نظر آیا،جہاں انتہائی خوبصورت اور حسین جا نمازیں موجود ہوتی ہیں ۔

مزید :

کامرس -