بازار میں مختلف ممالک کی درآمدی کھجور کی فروخت جاری

بازار میں مختلف ممالک کی درآمدی کھجور کی فروخت جاری

  

اسلام آباد(اے این این)ملک میں کھجور کی 5لاکھ ٹن سے زائد پیداوار کے باوجود بازار میں مختلف ممالک کی درآمدی کھجور کی فروخت زور و شور سے جاری ہے۔ پاکستان کھجور کی پیداوار میں دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، یہاں کھجور کی سالانہ پیداوار 5لاکھ 35ہزار ٹن ہے، کھجور کی صنعت سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت اور صنعت و پیداوار کو کھجور کی درآمد کے بجائے برآمد پر توجہ دینی چاہیئے ۔پاکستان کھجور کی مجموعی پیداوار کا صرف 15فیصد برآمد کر رہا ہے، جو تقریبا 81ہزار ٹن ہے، جبکہ مقامی کھپت صرف 5فیصد تک محدود ہے، ہارویسٹ ٹریڈنگ کے ڈائریکٹر احمد جاوید کا کہنا ہے کہ دنیا میں ایک ارب 70کروڑ کی مسلمان آبادی میں پاکستانی کھجور کا حصہ محض دو فیصد سے بھی کم ہے۔

مزید :

کامرس -