ای سی سی: متاثرہ افراد میں 60ہزار ٹن گندم تقسیم کرنے کی منظوری

ای سی سی: متاثرہ افراد میں 60ہزار ٹن گندم تقسیم کرنے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شمالی وزیرستان کے متاثرہ افراد میں ساٹھ ہزار ٹن گندم تقسیم کرنے کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈارکی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا.اجلاس میں ملکی کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ای سی سی نے شمالی وزیرستان ایپریشن ضرب عضب سے بے گھر ہونیوالے افراد کیلئے ساٹھ ہزارٹن گندم کی منظوری دے دی۔ اوراائی ڈی پیز میں گندم کی تقسیم کرنے کیلئے کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔
گندم تقسیم کرنیوالی کمیٹی کے سربراہ وزیرسیفران عبدالقادربلوچ ہونگے۔متاثرین میں دو ارب اٹھائیس کروڑ روپے کی گندم تقسیم کی جائے گی۔

مزید :

کامرس -