سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 25 ارب روپے جاری نہ کئے جاسکے

سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 25 ارب روپے جاری نہ کئے جاسکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اے این این)گذشتہ مالی سال سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے رکھی گئی رقم میں سے پچیس ارب روپے جاری نہ کئے جاسکے، پورے سال کے دوران صرف چار سو ارب روپے خرچ کئے گئے۔ منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق مالی سال دوہزار تیرہ چودہ میں پی ایس ڈی پی کے لئے چار سو پچیس ارب روپے مختص کئے گئے تھے، لیکن تیس جون دوہزار چودہ تک صرف چار سو ارب روپے ہی جاری کیے جاسکے، منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق گزشتہ مالی سال واپڈا کے لئے مختص کردہ اکیاون ارب چون کروڑ روپے کے بجائے اکہتر ارب تیس کروڑ روپے جاری کئے گئے، ریلوے کو تیس ارب چھیانوے کروڑ روپے کے بجائے صرف تیئیس ارب دس کروڑ روپے دیئے گئے، پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے محکمہ کے لئے چار کروڑ دس لاکھ روپے،، منصوبہ بندی و ترقیات کے لئے تیس کروڑ روپے، سائنس و ٹیکنالوجی کے لئے ایک ارب چونسٹھ کروڑ روپے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے اکتیس کروڑ روپے جاری کئے گئے۔

مزید :

کامرس -