اضافی ٹیکس و مزید ٹیکس، گزشتہ مالی سال اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

اضافی ٹیکس و مزید ٹیکس، گزشتہ مالی سال اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی طرف سے عائد کردہ ایک فیصد اضافی ٹیکس اور دو فیصد مزید ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کروڑ روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث 28 کمپنیوں کا سراغ لگالیا ہے جبکہ باقی ٹیکس چوروں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ ایف بی آر کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال 2013-14 میں اپریل اور مئی کے دوران اضافی ٹیکس اور مزید ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری ہوئی ہے اور ایف بی آر کا ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ ان ٹیکس چوروں کا سراغ لگارہا ہے۔

مذکورہ افسر نے بتایا کہ صرف لاہور کے ایک حصے کے ٹیکس دہندگان کے ٹیکس آڈٹ کے دوران ساڑھے چار کروڑ روپے سے زیادہ کی ٹیکس چوری پکڑی گئی ہے تاہم اس حوالے سے نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے گزشتہ مالی سال میں فنانس ایکٹ 2013 کے ذریعے اضافی ٹیکس اور دو فیصد مزید ٹیکس عائد کیا تھا جبکہ یہ انکشاف ہوا ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ انٹرنل آڈٹ کی طرف سے ٹیکس دہندگان کے آڈٹ کے دوران بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری سامنے آئی ہے۔دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال2013-14 میں صرف اپریل تا مئی کے دوران دو فیصد اضافی ٹیکس کی مد میں پانچ کروڑ37 لاکھ 53ہزار846 روپے کی ٹیکس چوری ہوئی ہے جبکہ چار کروڑ 88لاکھ 79ہزار23روپے کی اضافی ٹیکس کی چوری ہوئی ہے۔دستاویز کے مطابق ایڈوانس ٹیکس چوری میں ملوث کمپنیوں میں سے میسز ایف ایم سی یونائیٹڈ پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کی طرف سے دوکروڑ74 لاکھ 76ہزار539 روپے،میسز ڈیسکون کیمیکلز لاہور کی طرف سے ایک کروڑ79 لاکھ 24ہزار619 روپے، میسز فارس کمبائن مارکیٹنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کی طرف سے 63 لاکھ 98ہزار760 روپے،میسز برجر پینٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے سات لاکھ ہزار 52 روپے، میسز سپریم پاﺅڈر کوٹنگز پرائیویٹ لمیٹڈ لاہورکی طرف سے تین لاکھ 4ہزار142روپے، میسز ماسٹر پینٹ انڈسٹریز لاہورکی طرف سے دو لاکھ 82ہزار 125روپے،میسز رائل پینٹ انڈسٹریز لاہورکی طرف سے ایک لاکھ 82ہزار 410روپے،میسز برائیٹو مینٹس پرائیویٹ لمیٹڈ لاہورکی طرف سے ایک لاکھ53 ہزار962روپے، میسز رفیق پولیمر لاہور کی طرف سے ایک لاکھ23 ہزار668روپے، میسز آمنہ کیمیکلز لاہور کی طرف سے55 ہزار651روپے،میسز اے اینڈ ایس انڈسٹریز لاہورکی طرف سے 43 ہزار301روپے،میسز ریپیڈ ایمپکس کارپوریشن لاہور کی طرف سے 37 ہزارسات روپے اور میسز ڈروک پینٹس کی طرف سے 13 ہزار937روپے کی ٹیکس چوری کی گئی ہے۔جبکہ ایک فیصد مزید ٹیکس چوری کرنے والوں میں سے میسز ایف ایم سی یونائیٹڈ پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کی طرف سے ایک کروڑ 50لاکھ 98 ہزار 657 روپے، میسز ایکزو نوبل پاکستان لمیٹڈ لاہور کی طرف سے ایک کروڑ13 لاکھ97 ہزار681روپے،میسز کانسائی پینٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے 86 لاکھ57 ہزار8روپے،میسز برجر پینٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے 75لاکھ 55 ہزار 925روپے،میسز ماسٹر پینٹ انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کی طرف سے 32 لاکھ 33ہزار467روپے،میسز برائیٹو پینٹس پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کی طرف سے 23 لاکھ 17ہزار153روپے،میسز اتحاد کیمیکلز لمیٹڈ لاہور کی طرف سے دو لاکھ 89ہزار413روپے،میسز منصور پینٹ انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کی طرف سے ایک لاکھ 16 ہزار 681روپے،میسزچیمپیئن پینٹ انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کی طرف سے 57 ہزار 548 روپے، میسز فارس کمبائن مارکیٹنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کی طرف سے 40 ہزار 234روپے جبکہ میسز سٹا پینٹ انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے 38 ہزار646روپے کی ٹیکس چوری کی گئی ہیں۔

مزید :

کامرس -