موبال فون کی درآمدات میں3.49اضافہ ریکارڈ کیا گیا

موبال فون کی درآمدات میں3.49اضافہ ریکارڈ کیا گیا

  

                                           اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال 2013-14ءکے 11 ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمدات 3.49 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات (جی پی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2013ءسے مئی 2014ءکے دوران 56 کروڑ 42 لاکھ 96 ہزار ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران 54 کروڑ 52 لاکھ 68 ہزار ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے۔ اعدادوشمار کے مطابق مئی 2014ءکے دوران موبائل فون درآمد گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں 52 فیصد بڑھ گئی۔

مزید :

کامرس -