آج سے ملک بھر کے ائیر پورٹس میں مسافر کے ساتھ صرف ایک شخص داخل ہو سکے گا

آج سے ملک بھر کے ائیر پورٹس میں مسافر کے ساتھ صرف ایک شخص داخل ہو سکے گا
آج سے ملک بھر کے ائیر پورٹس میں مسافر کے ساتھ صرف ایک شخص داخل ہو سکے گا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر کے ائیر پورٹس میں آج سے مسافر کو رخصت کرنے یا استقبال کرنے کے لئے صرف ایک ہی شخص داخل ہو سکے گا۔ کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد سول ایوی ایشن کی جانب سے ایئرپورٹس پر مسافروں کو لینے یا رخصت کرنے کیلئے صرف ایک سے زائد افراد کے آنے پر پابندی عائد کی تھی جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔ سول ایوی ایشن کے ترجمان عابد قائم خانی کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد سکیورٹی کی حکمت عملی میں تبدیلی لائی گئی ہے جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اور سکیورٹی فورسز کے کام میں آسانی کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ایئرپورٹ پر مسافروں کا استقبال یا انہیں الوداع کہنے کیلئے صرف ایک ہی شخص ایئرپورٹ پر آسکتا ہے اس کے علاوہ آنے والے افراد کو ایئرپورٹ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق فیصلہ غیر معینہ مدت کیلئے کیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -