مین ٹرانسمیشن لائن میں خرابی ،بلوچستان کے 15اضلاع اندھیرے میں ڈوب گئے

سبی(مانیٹرنگ ڈیسک)مین ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے15شہر اندھرے میں ڈوب گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گدو تھرمل سٹیشن سے بلوچستان آنے والی 220کے وی لائن میں خرابی پیدا ہو گئی ہےجس کے نتیجے میں بجلی کا بڑا بریک ڈاﺅن پیدا ہو گیا ہے اورکوئٹہ سمیت بلوچستان کے15سے زائد اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ جن علاقوں کو بجلی سے محرومی کا سامنا ہے ان میں کوئٹہ، بولان،مستونگ،چاغی، ہرنائی،خضدار،نوشکی،قلات شامل ہیں۔وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق بریک ڈاﺅن ٹرانسمیشن لائن کے ٹرپ کر جانے سے ہوا ہے اور خرابی کو جلد دور کرنے کے لئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں اور بجلی کی جلد بحالی کے لئے کوشش کی جا رہی ہے۔