پولیس کا دو شہریوں کو تاوان کےلئے اغواءکرنے پرہائیکورٹ کااز خود نوٹس

پولیس کا دو شہریوں کو تاوان کےلئے اغواءکرنے پرہائیکورٹ کااز خود نوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے دو شہریوں کو تاوان کےلئے اغواءکرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات کو ایک ہفتے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔گجرات پولیس نے دو شہریوں مشتاق اور خلیل کو اغواءکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا اور مغوی شہریوں کی رہائی کے لئے انکے اہل خانہ سے تیس لاکھ روپے کی رقم کامطالبہ کیا۔پولیس اہلکاررقم نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے۔مغویوں کے اہل خانہ نے اغواکار پولیس اہلکاروں کا مطالبہ پوراکیاتو انہیں رہائی نصیب ہوئی۔ واقعہ کی اطلاع میڈیا میں آنے پر شہریوں کے احتجاج کے بعد پولیس اپنے پیٹی بند بھائیوں کے خلاف حرکت میں آئی اور اغوا میں ملوث ملزم انسپکٹر ساجد نذیر سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ازخود نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -