آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے 13ڈویژن اور 41سنگل بنچ تشکیل

آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے 13ڈویژن اور 41سنگل بنچ تشکیل

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ہدائت پر پرنسپل سیٹ کے علاوہ علاقائی بنچوں پرآئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر 13ڈویژن اور 41سنگل بنچ تشکیل دے دئیے گئے۔موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے دوسرے ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے حوالے سے روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر 7ڈویژن اور 26سنگل،راولپنڈی کے علاقائی بنچ میں 2 ڈویژن اور 5 سنگل،ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے 2 ڈویژن اور 6 سنگل جبکہ بہاولپور کے علاقائی بنچ میں 2 ڈویژن اور 4 سنگل بنچز تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔

تشکیل

مزید :

صفحہ آخر -