ہم امیروں نہیں غریبوں کے لئے تبدیلی لاناچاہتے ہیں،پرویزخٹک

ہم امیروں نہیں غریبوں کے لئے تبدیلی لاناچاہتے ہیں،پرویزخٹک

  

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہاہے کہ ہم امیروں کیلئے نہیں غریبوں کے لئے تبدیلی لاناچاہتے ہیں ،تنقیدکرنے والے ہمارے صوبے کادورہ کریںانہیں تبدیلی نظرآئے گی ،متاثرین جب تک رہیں ہمارے مہمان ہیں ،ان کی ہرممکن مددکریں گے ،ہمارااحتساب شروع ہواتوسب کوپتہ چل جائیگا۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں پرویزخٹک نے کہاکہ ہم امیروں کیلئے نہیں ملک میں غریبوں کے لئے تبدیلی لاناچاہتے ہیں ،تبدیلی کامطلب یہ نہیں کہ سڑکیں بنائی جائیں بلکہ تبدیلی نظام کوبدلنے سے آئے گی ،ہمارامقصدنظام کوٹھیک کرناہے ،جب تک ادارے ٹھیک نہیں ہوں گے اورکرپشن ختم نہیں ہوگی ملک ٹھیک نہیں ہوسکتا۔انہوںنے کہاکہ صوبے میں صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں ،پہلے مرحلے میں ڈاکٹروں کی کمی کوپوراکیاجارہاہے ،اس کے بعدہسپتالوں کی حالت زارکوبہتربنائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے ایف آئی آرکے اندراج کوآن لائن کردیاہے کوئی بھی وزیریارکن اسمبلی اب تھانے کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتااب عام آدمی اورحکومت برابرہوگئے ہیں ۔ایک سوال پرانہوںنے کہاکہ ہم نے وزراءکوپرفارمنس کی بنیادپرفارغ کیاتھاان کہناتھاکہ ہم پرتنقیدکرنے والے صوبے کادورہ کریں

پرویزخٹک

مزید :

صفحہ آخر -