فورسز سے جھڑپ ،داعش کا سربراہ البغدادی شدید زخمی ہو گیا ،عراقی ٹی وی
بغداد (نیوز ڈیسک) عراق ٹیلی ویثرن چینل ’السماریا‘ کے مطابق آئی ایس آئی ایس( ISIS) کا سربراہ ابوبکر البغدادی عراقی سیکورٹی فورسز سے جھڑپ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا ہے۔ عراق میں بین الاقوامی پارلیمینٹ کے نمائندہ حیدر الشارہ نے بتایا ہے کہ عراق فورسز نے’قائم‘ شہر میں شامی انٹیلی جنس کی مدد سے آپریشن کیا جس میں ائیر فورس اور زمینی افواج استعمال کی گئیں۔ اس کاروائی کے دوران البغدادی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شدید زخمی ہو گیا اور پھر قریب ہی واقع شامی سرحد کو اپنے ساتھیوں سمیت عبورکر کے روپوش ہو گیا۔عراقی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ البغدادی شدید زخمی ہے اور ممکن ہے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو جائے۔ عراقی ٹی وی کے اس دعوے کی غیر جانبدار ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔