فرزانہ قتل کیس، 5ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی گئی

فرزانہ قتل کیس، 5ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی گئی

  

لاہور (نامہ نگار)انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے فرزانہ قتل کیس کے گرفتار 5ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی،عدالت نے 7جولائی کواستغاثہ کے گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیاہے۔انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے کیس کی سماعت کی۔ملزموں کو کڑے پہرے میں عدالت کے روبرو پیش کیا تو عدالت نے فرزانہ کے والد محمد عظیم،ایک بھائی دو کزنوں اور ڈرائیور پر فرد جرم عائد کر دی۔عدالت میں موجود پانچوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیا۔واضح رہے کہ ملزمان نے محبت کی شادی کرنے پر فرزانہ کو اس وقت عدالت عالیہ لاہور کے قریب اینٹیں مار کر قتل کر دیا تھا جب وہ اپنے خاوند کے حق میں بیان دینے عدالت عالیہ جارہی تھی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

 فرد جرم

مزید :

صفحہ آخر -