پرویز مشرف کیس پر وزیراعظم اور چودھری نثار کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

پرویز مشرف کیس پر وزیراعظم اور چودھری نثار کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان اور پارٹی قیادت کے درمیان کچھ معاملات پر اتفاق ہو گیا جبکہ کچھ پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق کافی معاملات پر اتفاق رائے ہونے کے ساتھ ساتھ دو معاملات پر چودھری نثار وزیر اعظم میں ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا ہے ، چودھری نثار مشرف کیس کے معاملے اور اپنی وزارت کے تمام معاملات پر ہر قسم کے فیصلوں کا اختیار چاہتے ہیں جبکہ نواز شریف نے پرویزمشرف کے معاملے پر بات کرنے سے ہی انکار کر دیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان دونوں معاملات پر حکومت اور ڈیڈلاک برقرار ہے۔

مزید :

صفحہ اول -