افغانستان نقل مکانی کرنیوالے خاندان واپس لائے جائیں، احمدلدھیانوی

افغانستان نقل مکانی کرنیوالے خاندان واپس لائے جائیں، احمدلدھیانوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹاف رپورٹر) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز کی خبرگیری کے لیے صوبائی و وفاقی حکومت کاقبائلی روایات کا احترام کرتے ہوئے مثالی کردار ادا کرنے کے اشد ضرورت ہے،افغانستان کی جانب نقل مکانی کرنے والے خاندان کو واپس لائے جائیں،ملک دشمن عناصر سرگرم ہوچکے ہیں،ملک بھر میں اس وقت سیکورٹی ہائی الرٹ ہے،ایسے میں حکومت کے اندرونی اختلافات مایوس کن ہیں،دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے عدلیہ کو مضبوط کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہارانہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ اب تک آپریشن کی وجہ سے سات لاکھ کے قریب افراد نقل مکانی کرچکے ہیں،جس میں ایک کثیر تعداد بچوں اور بوڑھوں کی ہے،رپورٹس کے مطابق کئی بچے ،بوڑھے اور حاملہ خواتین گرمی ،پیدل چلنے کے سبب وفات پاچکے ہیں ،جو حکومت وقت کی ناکام پالیسی کا نتیجہ ہے،اتنے بڑے آپریشن کے لیے مقامی افراد کو سفری سہولیات ،راشن اور پانی کا مناسب بندوبست کیوں نہیں کیا گیا۔
احمدلدھیانوی

مزید :

صفحہ آخر -