رمضان المبارک میں 45 روپے کلو کے حساب سے 10 ہزار ٹن چینی فراہم کرینگے

رمضان المبارک میں 45 روپے کلو کے حساب سے 10 ہزار ٹن چینی فراہم کرینگے

  

لاہور)پ ر (محکمہ انڈسٹریزحکومت پنجاب کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں لوگوں کو ارزاں نرخوں پر چینی فراہم کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے تعاون سے 10,000ٹن چینی بحساب 45روپے فی کلو گرام فروخت کرنے کا انتظام کیا ہوا ہے۔ رمضان بازاروں میں چینی کی بڑھتی ہوئی مانگ کی بدولت حکومتِ پنجاب کی درخواست پر پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مزید چینی فراہم کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید برآں ایسوسی ایشن نے کھلی مارکیٹ میں چینی کی حالیہ قیمت میں اضافہ کو بھی کم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ترجمان نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں رمضان کے دوران قیمتوں کی صورتحال کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔

 چینی

مزید :

صفحہ آخر -