گیس کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے چوری کی روک تھام کی جائے،عوامی سروے

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے چوری کی روک تھام کی جائے،عوامی سروے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار)گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے سالانہ اربوں روپے کی ہونے والی چوری کی روک تھام کی جائے اور گیس کی پرانی اور بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کر کے لائن لاسز کم کئے جائیں۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ صارفین دشمن فیصلہ اور جمہوری حکومت کا غریبوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کے مترادف ہو گا۔ وزیراعظم نوٹس لے کر گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کر دیں اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا حکم دیں ان خیالات کا اظہار شہریوں نے ”پاکستان سروے“ میں کیا ہے۔ انگوری باغ سکیم نمبر1،شالا مار، ہربنس پورہ، سمن آباد، مزنگ، مدینہ کالونی اور گڑھی شاہو سے رضوان ، ثناءاللہ بٹ، عامر بھٹی ، زبیر احمد، حاجی اکبر علی، عنصر علی، نیک محمد، خوشی محمد، حنیف ناظر، سخاوت علی، حسن شاہ، ولی خان اور صغریٰ بی بی سمیت سکینہ بی بی نے کہا کہ ایک طرف گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ، ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی گیس کا پریشر ڈاﺅن رہتا ہے۔ سحر اور افطار کے دوران گیس کی تین سے چار گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور اُلٹا گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ غریب شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کے مترادف ہے۔ شہری اکبر علی، محمد علی، جاوید احمد، جعفر علی خان، کبیر واسطی، حسن دین اور شاہدہ بی بی نے کہا کہ گیس کمپنی پہلے ہی گیس کے بھاری بل بھجوا رہی ہے اور اب پھر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک زیادتی اور صارف دشمنی ہے۔ حکومت نوٹس لے کر عوام دشمن فیصلوں کو مسترد کرے۔ شہری اکبر علی، جعفر علی، اصغر علی اور نیک محمد نے کہا کہ ہر سال اربوں روپے کی گیس چوری کی جا رہی ہے۔ گیس کمپنی کے افسران اور ملازمین کے ملوث ہونے کے بارے میں شکایات بھی سامنے آتی رہتی ہیں جس سے گیس کمپنی کے ر یونیو کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ گیس چوری کے خلاف برائے نام کارروائی کی جاتی ہے جبکہ گیس کی کئی سال پرانی لائنوں سے بھی گیس ذخائر میں کمی آ رہی ہے۔ گیس کمپنی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے لائن لاسز کم کرے اور گیس کی چوری ختم کر دے تو گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
عوامی سروے

مزید :

صفحہ آخر -