, احتجاجی تحر یک سے حکومت کا خاتمہ ممکن نہیں ، سازشوں کا مقابلہ کرےنگے، رانا مشہود

, احتجاجی تحر یک سے حکومت کا خاتمہ ممکن نہیں ، سازشوں کا مقابلہ کرےنگے، رانا ...

  

لاہور ( سٹاف رپورٹر) وزیرقانون و تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)گلو بٹ جیسے کرداروں پر یقین نہیں رکھتی، پارٹی میں اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں،مسلم لیگ ن چور دروازے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے اور ہمیں صرف جمہو ری اور آئینی طریقے سے ہی ہٹایا جاسکتا ہے،اگر کوئی سمجھتاہے کہ وہ احتجاجی تحر یک کے ذریعے موجودہ حکومت کو ختم کردے گا تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ، ہم تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانون خود حرکت میں آئے گا۔لاہور میں تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون رانا مشہود احمد نے کہا کہ ہم سانحہ منہاج القرآن میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا ءکے غم میں برابر کے شریک ہیں، ورثا کو انصاف دلانے کے لئے ہی جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا ہے لیکن طاہر القادری کمیشن سے تعاون کرنے کے بجائے لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو گولیاں 50فٹ دوری سے لگیں اور نیچے کھڑے پولیس اہل کار اتنی دور سے لوگوں کو نشانہ نہیں بناسکتے تھے۔ ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ لاہور میں آئی ڈی پیزکے لئے فنڈ ریزنگ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ افواج پاکستان آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے پاکستان کی سلامتی کو یقینی بنا رہی ہے۔ قوم اس عظیم مشن کی تکمیل میں پوری طرح متحد ہو کر اپنے ان مصیبت زدہ بھائیوں کے لئے ایثار کے جذبے سے سرشار ہے جنہیںدہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں ”انسانی ڈھال“ کے طور پر محصور کرکے رکھاہوا تھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ماڈل ٹاﺅن لاہور کے واقعہ میں 80 فیصد لوگوں کو اوپر سے نیچے کی سمت (Trajectory) 50 فٹ کے فاصلے سے گولیاں سر میں لگنے کے بعد ٹھوڑی (Chin)سے باہر نکل گئیں جبکہ پولیس تو محض چند فٹ کے فاصلے پر بالکل سامنے موجود تھی۔

مزید :

صفحہ اول -