نائیجیریا میں فوجی آپریشن کے دوران بوکو حرام کے53جنگجو ہلاک
جوس (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری فوج نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کےخلاف آپریشن میں 53 جنگجوﺅں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوج نے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بوکو حرام کے خلا ف آپریشن کیا ہے اور فوج کی مختلف کارروائیوں کے دوران سرکاری فوج سے جھڑپوں میں بوکو حرام کے 53کارکن مارے گئے ہیں۔واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم کی مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں اب تک نائیجیریا کے سینکڑوں شہری ہلاک ہو چکے ہیں جن میں پلازوں ،مختلف عوامی مقامات پر بم دھماکوں ،فائرنگ سے ہونے والی اموات بھی شامل ہیں۔