فضل الرحمن سے اخبارات میں شائع باتوں کا ذکر تک نہیں ہوا، شجاعت

فضل الرحمن سے اخبارات میں شائع باتوں کا ذکر تک نہیں ہوا، شجاعت

  

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ ق کے صدر شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اورمیری ملاقات میں مکالمہ کے بارے میں جو باتیں اخبارات میں شائع ہوئی ہیں ان کا تو اس ملاقات میں ذکر تک نہیں ہوا تھا ۔ شجاعت حسین نے کہا کہ ملاقات کے دوران مشاہد حسین سید نے اکرم خان درانی سے پوچھا کہ آپ وزارت کا حلف کب اٹھا رہے ہیں اور کہا کہ چودھری صاحب آ گئے ہیں اب ایک دو دن میں حلف ہو جائے گا اس کے ساتھ ہی مشاہد حسین سید نے یہ واقعہ سنایا کہ چودھری ظہورالٰہی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مولانا کوثر نیازی وفاقی وزیر اطلاعات تھے جب بھٹو صاحب ان کو ہفتہ ہفتہ وقت نہیں دیتے تھے تو وہ چودھری صاحب کے پاس آتے اور کہتے کہ آپ میرے گھر سے کھڑے کھڑے ہو کر جائیں خواہ پانی کا ایک گلاس ہی پی لیں اس پر جب چودھری صاحب مولانا کوثر نیازی کے گھر جاتے تو بھٹو صاحب کا مولانا نیازی کو فوری فون آ جاتا تھا کیا بات ہے ہم سے ناراض ہیں مجھے ملنے آئیں۔ اس پر مولانا فضل الرحمن نے قہقہہ لگایا اور پریس کانفرنس کیلئے چل پڑے جہاں پر مولانا فضل الرحمن نے میرے ساتھ میٹنگ کے بارے میں بڑے اچھے انداز میں کہا کہ ہم 10 نکاتی فارمولا کا جائزہ لے لیتے ہیں اور اس کی اصلاح کیلئے کچھ کر سکے تو ضرور کریں گے۔ ملاقات کے بعد میں نے طاہر القادری کو بتا دیا تھا کہ مولانا فضل الرحمن سے بڑی اچھی بات ہوئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -