حکومت 15دن میں جانےوالی ہے ،شیخ رشید کا دعویٰ

حکومت 15دن میں جانےوالی ہے ،شیخ رشید کا دعویٰ

  

کراچی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت جانے والی ہے ،قوم 15دن انتظار کرے ۔ہفتہ کو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے قوم کو حکومت کے رخصت ہونے کا وقت بتادیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلیوں میں کچھ نہیں رکھا ہے ۔حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے قوم کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی انتہائی نازک دوراہے پر ہے ۔اندرونی اور بیرونی سیکورٹی خدشات لاحق ہیں ۔حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے سیاسی محاذ آرائی پر لگی ہوئی ہے اور یہ محاذ آرائی حکومت کے خاتمے کا ذریعہ ثابت ہوگی ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان جلد یک زبان ہوجائیں گے ۔امید رکھتا ہوں کہ دونوں لیڈر دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر قوم کو مسائل سے نجات دلائیں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -