جسٹس تصدق جیلانی سبکدوش جسٹس ناصر الملک چیف جسٹس کے عہدے کا آج حلف اٹھائیں گے

جسٹس تصدق جیلانی سبکدوش جسٹس ناصر الملک چیف جسٹس کے عہدے کا آج حلف اٹھائیں گے ...

  

                                 اسلام آباد(اے این این) جسٹس تصدق جیلانی مدت ملازمت پوری ہونے پر سبکدوش ہو گئے،جسٹس ناصر الملک(آج) پاکستان کے22ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔جسٹس ناصرالملک کی تقریب حلف بردار ی ایوان صدر میں ہو گی جس میں زیر اعظم نواز شریف،وفاقی وزرائ،ارکان پارلیمنٹ،سپریم کورٹ کے ججز،سنئیر وکلاءاور غیر ملکی سفیروں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔صدر ممنون حسین نئے چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔جسٹس ناصر الملک کو چند روز قبل سنیارٹی کی بنیاد پر چیف جسٹس نامزد کیا گیا تھا۔جسٹس ناصر الملک 30نومبر2013ءسے جولائی 2014ءتک قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔انہیں 2005ءمیں سپریم کورٹ کاجج بنایاگیا تھا۔اس سے قبل وہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔جسٹس ناصر الملک نے پشاور یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد انہوں نے برطانیہ سے بارایٹ لاءکاکورس مکمل کیا۔وہ خیبر لاءکالج ویونیورسٹی میں جزوقتی لیکچررکے طورپر کام کرتے رہے ۔جسٹس ناصر الملک پشاور ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری جنرل اور پشاور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے دو بار صدر بھی منتخب ہوچکے ہیں ۔وہ خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل اور پشاور ہائیکورٹ کے جج کے طورپر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔جسٹس ناصر الملک بھی ان ججوں میں شامل تھے جنہوں نے 2007ءکی ایمرجنسی کے بعد پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا تھا اورجنہیں معزول کردیا گیا تھا ۔جسٹس ناصر الملک بھی 3نومبر کے بعد گھر پر نظر بند رہے ۔

مزید :

صفحہ اول -