وفاقی حکومت آزاد کشمیرحکومت سے بھرپورتعاون کریگی،پرویزرشید

وفاقی حکومت آزاد کشمیرحکومت سے بھرپورتعاون کریگی،پرویزرشید

  

 اسلام آباد(آن لائن )وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت قدرتی وسائل کی تلاش کیلئے آزادجموں وکشمیر حکومت سے بھرپور تعاون کرے گی۔وہ اسلام آباد میں آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید سے باتیں کر رہے تھے۔دونوں رہنماو¿ں نے آزاد کشمیر میں ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قدرتی وسائل کے بھرپور استعمال سے آزادکشمیر میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔آزادکشمیر کے وزیراعظم نے آزادکشمیر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ آزادکشمیر میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لئے بیس ارب روپے فراہم کرےگا۔

مزید :

صفحہ اول -